بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود، بارش کا بھی امکان

کوئٹہ: (ثمن اسماعیل) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود ہے جس کے باعث بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خضدار، قلات، لسبیلہ، آوران، نصیر آباد، سبی، جعفر اباد، کوہلو، ہرنائی، بولان، جھل مگسی اور پنجگور میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں پارہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں