خیبرپختونخوا میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔

صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے متعلق وفاقی محکمہ داخلہ نے تفصیلات طلب کر لیں، رجسٹرڈ گاڑیوں، جائیداد، اثاثوں اور کارخانوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں مقیم غیر ملکیوں کے نام رجسٹرڈ اسلحہ لائسنس سمیت درج مقدمات، جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت، محکمہ ایکسائز، پولیس، انڈسٹری، بلدیات سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

وفاقی محکمہ داخلہ نے 6 ہزار 304 غیر قانونی شناختی کارڈز کو بلاک کیا ہے جس میں 2 ہزار 361 شناختی کارڈ خیبرپختونخوا کے ہیں جبکہ بلاک شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ گاڑی مالکان کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا چکی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں