آزاد کشمیرکے سابق قائم مقام وزیراعظم چودھری عزیز انتقال کر گئے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) آزاد کشمیرکے سابق قائم مقام وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن چوہدری محمد عزیز انتقال کرگئے۔

چودھری محمدعزیز کا انتقال آج صبح اسلام آباد کے ہسپتال میں ہوا، اسلام آباد میں نمازہ جنازہ کے بعد چودھری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ روانہ کردی گئی۔

نمازجنازہ میں رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، سابق وزرائے اعظم سردارتنویر الیاس، سردار عتیق اور یعقوب خان بھی شریک ہوئے۔

چودھری عزیز 3 بار ممبر اسمبلی اور سینئر وزیر رہے، ایک بار قائم مقام وزیراعظم بھی رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں