بھارتی ریاست گجرات میں بارشوں نے تباہی مچادی، 35 افراد ہلاک

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں 3 روز سے مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلہ تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا، 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران پانی میں پھنسے 2 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب میں 13 افراد ڈوب کر جب کہ کرنٹ لگنے سمیت دیوار اور درخت گرنے کے دیگر واقعات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

بارشوں نے نظام زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا۔ 3 دن سے اسکول اور دفاتر بند ہیں، ٹرانسپورٹ اور ٹرین کا نظام معطل ہے، تقریباً 1000 دیہات بجلی سے محروم ہیں، ہسپتالوں، میونسپل اداروں اور ہنگامی مراکز میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں