ہسپانوی فٹبال لیگ: الاویزاوراتھلیٹک بلباؤ نے اپنے میچز جیت لیے

میڈرڈ : (ویب ڈیسک ) ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں الاویزاور اتھلیٹک بلباؤ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

سپینش لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے ، ریئل ایرینا سان سیباسٹین میں کھیلے گئے میچ میں الاویزکی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ریئل سوسائیڈ کی ٹیم کو 1-2 گول سے شکست دی۔

الاویزکی ٹیم کی جانب سے آسیر وللیبری اور ٹونی مارٹنیز نے ایک ایک گول کیا جبکہ ریئل سوسائیڈ کی جانب سے واحد گول بریس مینڈیز نے سکور کیا۔

سان میمس بلباؤ میں کھیلے گئے میچ میں اتھلیٹک بلباؤ اور ویلنسیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اتھلیٹک بلباؤ کی ٹیم نے اپنے میچ میں سخت مقابلے کے بعد ویلنسیا کی ٹیم کو 0-1 گول سے مات دی۔

اتھلیٹک بلباؤ کی ٹیم کی طرف سے واحد گول بینات پرادوس نے میچ کے 45 ویں منٹ پر سکور کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں