سعودی عرب نے پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کیلئے سفرحج پرپابندی عائدکردی

ریاض :(دنیانیوز) سعودی وزارت حج کی جانب سے جاری ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 2025 کیلئے پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی اُمور کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی، ترجمان مذہبی امور کا بتانا ہے کہ مراسلے کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے، شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق گردہ ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، عازمینِ حج کیلئے گردن توڑ بخار، کرونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہو گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں