سیکرٹری خوراک و کین کمشنر پنجاب کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اِن ایکشن، مختلف افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری خوراک پنجاب معظم اقبال سپرا کو عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ کو سیکرٹری خوراک پنجاب کا اضافی چارج دیدیا۔

کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف کو عہدے سے ہٹا کر محمد شعیب خان جدون ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کو کین کمشنر پنجاب کا اضافی چارج دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں