مون سون بارشوں کے باعث بڑے آبی ذخائر بھر گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بڑے آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال سامنے آگئی، مون سون بارشوں کے باعث بڑے آبی ذخائر بھرگئے۔

تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 11.5 ملین ایکڑ فٹ ہوگیا، تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 5 برس کی اوسط دستیابی سے 2 فی صد زیادہ ہ وگیا۔

تربیلا ڈیم اپنی پوری صلاحیت 1550 فٹ تک بھر گیا، چشمہ کے آبی ذخیرے میں بھی پانی اپنی انتہائی سطح کے قریب ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1217.90 فٹ ریکارڈ کی گئی، منگلا ڈیم میں آج پانی کا مجموعی ذخیرہ 5.455 ملین ایکڑ فٹ ہوگیا۔

منگلا میں پانی کا موجودہ ذخیرہ 5 برس کی اوسط دستیابی سے نسبتاً بہتر ہے، 10 ستمبر تک منگلا میں پانی کی سطح 1222 فٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں