لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دار الحکومت کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

مجموعی طور پر جیل روڈ پر 21.2، ایئرپورٹ پر 6، گلبرگ میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک میں 13، اپرمال میں 14، مغلپورہ میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

تاجپورہ میں 4، نشتر ٹاؤن میں 32، چوک ناخدا 12 ، پانی والا تالاب میں 18، فرخ آباد میں 18، گلشن راوی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح علامہ اقبال ٹاؤن میں 17، سمن آباد میں 13 ، جوہر ٹاؤن میں 7، قرطبہ چوک میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا، بارش کے باعث لیسکو کے 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث بجلی بحالی کا عمل شدید متاثر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں