پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس، سابق وائس چانسلر و دیگر بری

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں عدالت نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

دیگر ملزمان میں دیبا اختر اورنگزیب سمیت نو ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا کرلی نیب لاہور نے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے ریفرنس واپس کرنے کی استدعا کررکھی تھی

لاہور کی احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت نیب لاہور نے موقف اپنایا کہ ریفرنس کا جائزہ لیا ہے، ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں، نہ کرپشن ثابت ہوئی اور نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوا۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر کیخلاف عائد الزامات ثابت نہیں ہوئے اس لیے تمام ملزمان کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی اپیل منظور کی جائے۔

بعدازاں عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر خان راس، دیبہ اختر، ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر کو ریفرنس سے بری کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں