کراچی : اے این ایف کی کارروائی ، منشیات فروشی میں ملوث این جی او بےنقاب

کراچی: (دنیانیوز) لانڈھی میں اِنسانی حقوق کی آڑمیں منشیات جیسےمکروہ دھندےمیں ملوث این جی اوبےنقاب ، اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان نے کراچی کی معروف یونیورسٹیز اور ہاسٹلز میں طلباء کو منشیات سمگلنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے ، یہ گروہ خاتون کےذریعےکراچی،حیدرآباد اورملحقہ علاقوں میں طلباء کو منشیات فروش کرتا تھا ۔

اےاین ایف نےخفیہ اطلاع پرڈرگ کیرئیر خاتون کوٹنڈو آدم سےکراچی پہنچتےہی گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی گئی ۔

حکام کے مطابق ملزمہ کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا، ملزمہ سے 400 گرام اور ملزم سے 500گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، دونوں ملزمان سےتفتیش کےبعدگروہ کےسرغنہ کوبھی گرفتار کرلیا گیا۔

اے این ایف حکام کاکہنا ہے کہ تینوں ملزمان سےمجموعی طورپر1.5 کلو گرام ہیروئن اور غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا، برآمد گاڑی کی تلاشی کےدوران مختلف پریس کارڈز،پریس مونو گرام،جعلی نمبرپلیٹیں بھی برآمد ہوئیں ۔

حکام کے مطابق ملزمان نے حیدرآباد میں بھی منشیات سمگلنگ کا انکشاف کیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں