وفاقی وزیر خزانہ کا جوائنٹ وینچر سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ جائزہ اجلاس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا جوائنٹ وینچر سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پاک برونائی انویسٹمنٹ اور سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی کی قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں سرمایہ کاری پر پیشرفت، چیلنجز اور مستقبل کی سمتوں کا جائزہ لیا گیا، کمپنیوں کے آپریشنز کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دونوں کمپنیوں کی کارکردگی کو سراہا، وفاقی وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کو سراہا، ویژن 2030 کے نفاذ کی حکمت عملیوں کے اہداف حاصل کرنے کی بھی تعریف کی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان بھی سعودی عرب کی ان حکمت عملیوں کو سیکھنے کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں