امریکی صدارتی انتخابات: کملا ہیرس اور ٹم والز کا جورجیا تک بس دورے کا آغاز

جیورجیا: (ویب ڈیسک) امریکا کے صدارتی انتخاب کے لئے ڈیموکریٹس کی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس اور نائب صدارت کے لئے امیدوار ٹم والز نے جورجیا تک بس دورے کا آغاز کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب میں گزشتہ ماہ ڈیموکریٹس کے امیدوار کی تبدیلی کے بعد ڈرامائی تبدیلی آگئی ہے اور کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری کی امید ہے اور ان کو توقع ہے کہ سیاہ فام ووٹرز کی حمایت بھی حاصل ہوگی جو جورجیا کی آبادی کا ایک تہائی حصہ ہیں اور وہاں سے جیت کے لئے انتہائی اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کملا ہیرس اور ٹم والز بس کے ذریعے جنوبی جورجیا سے بھی گزریں گے جہاں سیاہ فام آبادی کا ایک بڑا حصہ آباد ہے جہاں مہم کے لئے مزید کارکنان کا انتخاب ہوگا اور دفاتر بھی کھولے جائیں گے، ریلی کا اختتام سیوانا کے علاقے میں ہوگا۔

ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نے مہم کے دوران بیان میں کہا کہ ریاست کے اس حصے میں مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہاں ووٹرز میں مضافات، دیہات اور شہری علاقوں سمیت سیاہ فام ووٹرز اور ورکنگ کلاس کے طور پر تنوع پایا جاتا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں