ابراراحمد کرکٹ چھوڑنا چاہتا تھا، وظیفہ لگنے پر کرکٹ کھیلا: راشد لطیف

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور حکومت کے کام ہیں کہ مواقع فراہم کریں، پروفیشنلزم کی کمی ہے، کرکٹ گراؤنڈز کی بھی کمی ہے، گھر کے قریب گراؤنڈ ہونے سے کھیل کا شوق پیدا ہوتا ہے۔

راشد لطیف نے کا کہنا تھا کہ لاہور کے جس گراؤنڈ سے کرکٹ کے 7 کپتان نکلے وہاں سڑک بنادی گئی، سابق کپتان نے بتایا کہ ابرار احمد کرکٹ چھوڑنا چاہتا تھا، وظیفہ لگنے کی وجہ سے کرکٹ کھیلا، سپورٹس کا کوئی انفرا سٹرکچر نہیں، کھلاڑی خود اوپر جاتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں