اے این ایف کی لاہورایئرپورٹ پرکارروائی، منشیات سمگلنگ میں ملوث غیرملکی باشندہ گرفتار

لاہور: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے لاہورایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ میں ملوث غیرملکی باشندہ گرفتارکرلیا۔

حکام کے مطابق نائیجیرین باشندےکےپیٹ سے38 کوکین بھرےکیپسولز برآمد کیے گئے، کیپسولز سے مجموعی طور پر 608 گرام کوکین برآمد ہوئی ۔

اے این ایف حکام کابتانا ہے کہ ملزم نائیجیریا سے براستہ دبئی لاہور پہنچا ، غیر ملکیوں میں نائیجیرین باشندوں کی گرفتاریاں سب سے زیادہ عمل میں آئی ہیں، 2023 میں 10 مقدمات درج اور 10 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار جبکہ 4.811 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

رواں سال 7 کارروائیوں میں 8 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر کے 11.420 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں