گوگل ہزاروں غیر فعال ایپس کو پلے سٹور سے ہٹانے کیلئے تیار

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ہزاروں غیر فعال ایپس کو اپنے پلے سٹور سے ہٹانے کی تیاری کر لی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل نے پلے سٹور ایپ کو ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کر دی ہے جس کیلئے اب صرف 6 ہفتے باقی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوگل واضح طور پر اینڈرائیڈ کو آئی فون کی طرح پرائیویسی اور سکیورٹی کے لحاظ سے بہتر بنانے کے مشن پر گامزن ہے، کمپنی کی جانب سے صارفین کے تجربے کیلئے ایپس کی اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر اپنی اسپیم اور کم فعالیت کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

کمپنی کی نئی پالیسی ان ایپلی کیشنز کو نشانہ بناتی ہے جو ’ایپ مخصوص فعالیت کے بغیر جامد’ ہیں، ’بہت کم مواد پر مشتمل ہیں‘ یا ‘کچھ نہ کرنے کیلئے‘‘ ڈیزائن کی گئی ہیں۔

ان میں صرف ٹیکسٹ ایپس، سنگل وال پیپر ایپس اور ایسی ایپس شامل ہیں جو صارفین کو مشغول کرنے میں ناکام رہتی ہیں، ان کے علاوہ جو ایپس کریش ہو جاتی ہیں، ٹھیک سے انسٹال نہیں ہوتیں، انہیں پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں