کرم : دو قبائل کے مابین تصادم چوتھے روز میں داخل،13افراد جاں بحق

کرم:(دنیا نیوز) دو قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہیں، جھڑپوں میں13افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ضلع کرم کے 6 مقامات پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بھاری و خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے، جھڑپوں میں اب تک 13 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے باعث مین شاہراہ آمدورفت کے لئے بند ہے، جس سے اطراف کے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گزشتہ روز سے بوشہرہ، مالی خیل، گدو، مقبل، کنج علیزئی، خار کلے، بالش خیل میں سیز فائر کیلئے انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں ، تاحال انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔

واضح رہے جائیداد کے تنازع پربوشہرہ میں شروع ہونیوالی جھڑپ مختلف علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں