صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت 5 اگست تک ملتوی

کراچی: (دنیا نیوز) سٹی کورٹ انسانی سمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

وکیل صفائی نے درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے پہلے ہی ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

ملزم صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن سمگلنگ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، عدالت نے وکیل صفائی سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں