بلوچستان میں 3152 سکول بند، 5 ہزار سے زائد سکول ایک استاد پر مشتمل

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے سکولوں کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان میں 3152 سکولز ابھی بھی غیرفعال ہیں، بلوچستان میں 15096 سرکاری سکولز ہیں، 12194 پرائمری، 1608مڈل اور 1149ہائی سکول ہیں، صوبے کے پانچ ہزار سے زائد سکول ایک استاد پر مشتمل ہیں۔

محکمہ تعلیم نے رپورٹ میں بتایا کہ سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کی تعداد 48841 ہے، 29956مرد اساتذہ اور 18825خواتین اساتذہ ہیں، 7287 نان ٹیچنگ ملازمین بھی محکمہ تعلیم میں بھرتی ہیں، صوبے میں اساتذہ کی 9496 اسامیاں خالی ہیں۔

محکمہ تعلیم نے مزید بتایا کہ رواں سال کے بجٹ میں محکمہ تعلیم کا غیر ترقیاتی بجٹ 65 ارب تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں