جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پررضا مندی ظاہر کردی

اسلام آباد: (دنیانیوز) جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی۔

جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضامندی پھر معذرت کرلی تھی، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف زرداری 2 ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر پہلے ہی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں