جھانوی کپور کا اپنی تعریف سے متعلق سوال کا دلچسپ جواب

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی تعریف سے متعلق سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دے دیا۔

جھانوی کپور نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2018 کی فلم دھک دھک سے کیا، وہ ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم الجھ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے حالیہ انٹرویو کے دوران ان سے کہا گیا کہ لوگ انکی تعریف کرتے ہیں تو اس پر انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسکے لیے انہیں پیسے دیتی ہیں تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ انکے پاس اسکے لیے اتنا بجٹ نہیں ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ بطور اداکار وہ اپنی پرفارمنس کے بارے میں کیا کہیں گی؟ جس پر جھانوی نے کہا میں اپنی پرفارمنس پر کمنٹ نہیں کر سکتی کیونکہ جج عوام ہوتے ہیں، میں خود کے بارے میں کیسے بیٹھ کر بولوں، تاہم میں اپنی اداکاری سے بہت پراعتماد ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں