ہارون آباد میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

ہارون آباد: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں 20 تھری آر میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی پہچان اللہ دتہ اور اس کی بیوی ارم بی بی کےنام سے ہوئی، دونوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔

ذرائع ریسکیو کا کہنا ہے کہ لاشوں کی حالت سے لگ رہا ہے یہ دو سے تین دن پرانی ہیں، پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں