وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن بھی شریک ہوئے، سیکرٹری نے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں