انڈر 19ون ڈے ٹرائی سیریز: قومی ٹیم پہلا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گی

ہرارے:(دنیا نیوز) ایشیا کپ جیتنے کے بعد پاکستانی انڈر19ٹیم کو نئے امتحان کا سامنا ہے۔

گرین شرٹس زمبابوے میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز میں اپنا پہلا میچ ہفتے کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی، پاکستانی ٹیم نے خامیوں کو دور کرنے کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ جیتنے سے ٹیم کا مورال ہائی ہے، کوشش ہوگی جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں، ورلڈ کپ سے پہلے سیریز سے کمبی نیشن بنانے کا موقع ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں