امریکا میں شدید برفباری، فضائی سفر بری طرح متاثر، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں شدید سرد موسم اور برفباری کے باعث فضائی سفر بری طرح متاثر ہوگیا۔

امریکا بھر میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں، فلائٹ اویئر ویب سائٹ کے مطابق1,191 پروازیں منسوخ اور 3,974 تاخیر کا شکار ہوئیں، نیشنل ویدر سروس کی جانب سے مڈویسٹ اور شمال مشرق میں طوفانی برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق نیویارک شہر میں ونٹر سٹورم وارننگ نافذ کر دی گئی، نیویارک اور شکاگو کے ہوائی اڈے فلائٹ تاخیر کے بدترین مراکز میں شامل ہیں۔

حکام نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی چھٹیوں سے واپسی پر سفر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔
 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں