لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ: کراچی سے قیمتی گاڑی چھیننے والا ملزم مارا گیا

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے قیمتی گاڑی چھیننے والا ملزم لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ساجد چانڈیو کراچی سے چوری شدہ گاڑی لے کر جارہا تھا، راستے میں پولیس مقابلہ ہوا اور مارا گیا، ملزم متعدد سنگین وارداتوں، کار لفٹنگ اور سابق پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات شروع کر دی گئی، دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی تیز کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں