کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کھوکھراپار ڈگری کالج کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزموں کی شناخت کامران اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزموں کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، گرفتار زخمی ملزموں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے جن کو جلد حراست میں لے لیکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں