
ٹریفک حکام کے مطابق ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکل کے حتمی ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا، اگلے مہینے سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکلز میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکلز میں سنسرز، کیمرے، بائیومیٹرک مشین کی تنصیب ہوگی، مینوئل ٹریک کی بجائے جی پی ایس بیسڈ ٹریک پر ڈرائیونگ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔
ٹریفک حکام کے مطابق لاہور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماہ کے آخری ہفتے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکلز فراہم کر دی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں 33 گاڑیوں کی خریداری حتمی مراحل میں ہے، وصولی کے بعد انسٹالیشن مکمل کر کے گاڑیوں کی فراہمی شروع کی جائے گی۔
ٹریفک حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر کے ٹیسٹنگ سینٹرز کو گاڑیاں خرید کر فراہم کی جائیں گے، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد گاڑیوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگا۔
سے اہم مضامین پڑھیئے