پی ٹی اے کا ریگولیٹری فریم ورک کی خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی ٹی اے نے ٹیلی کام سیکٹر میں نظم و ضبط یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا، ریگولیٹری فریم ورک کی خلاف ورزی پر لائسنس ہولڈرز کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دے دی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام سیکٹر میں نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی خلاف ورزی کرنے والے لائسنس ہولڈرز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
اتھارٹی نے تمام لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ لائسنس کی شرائط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔