دبئی حکومت کی جیولن تھرور ارشد ندیم کو پہلے عالمی سپورٹس سمٹ میں شرکت کی دعوت
لاہور: (دنیا نیوز) دبئی حکومت نے پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم کو پہلے عالمی سپورٹس سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی۔
ارشد ندیم پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں عالمی سپورٹس سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مایہ ناز جیولن تھرور ارشد ندیم کو عالمی سپورٹس سمٹ کے تعاون سے شاہی خاندان کی طرف سے پیش کردہ ایوارڈ بھی ملے گا۔