قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

قصور: (دنیا نیوز) صور تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل حویلی خوشحال سنگھ میں ایک 5 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، ملزم مقتول کا ہمسایہ ہی تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہو گئی، میڈیا پر خبر نشر ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں