گوجرانوالہ: اپنی ہی تین سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی کے علاقے میں اپنی ہی تین سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم اشفاق مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو برآمدگی کے لیے پھولوں والے باغ کی طرف لے جایا جا رہا تھا کہ نوشہرہ سانسی روڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا اور ملزم کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کی۔
حکام کے مطابق واقعے کے دوران ملزم اشفاق ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔