سلامتی کونسل اجلاس، وینزویلا کیخلاف دباؤ پر روس اور چین کی امریکا پر کڑی تنقید
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وینزویلا کیخلاف فوجی و اقتصادی دباؤ بڑھانے پر روس اور چین نے امریکا پر کڑی تنقید کی ہے۔
وینزویلا اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں وینزویلین مندوب کا کہنا تھا امریکا کی جانب سے جنگی قوانین لاگو کر کے اپنے اقدامات کا جواز پیش کرنا مضحکہ خیز ہے۔
وینزویلین مندوب کے جواب میں امریکا کے مندوب کا کہنا تھا کہ اپنی سرحد اور عوام کی حفاظت کیلئے پوری طاقت کا استعمال کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکا وینزویلا کے صدر مادورو کی حکومت پر منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردی کے الزامات لگا کر دباؤ بڑھا رہا ہے، جواب میں وینزویلا امریکی اقدامات کو غیر قانونی قرار دے کر اس کی مذمت کرتا رہا آ رہا ہے۔