سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی شکاگو میں نیشنل گارڈ تعیناتی کی درخواست مسترد کر دی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکاگو میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ بغیر قانونی شرائط کے نیشنل گارڈ کو وفاقی حیثیت میں نہیں لا سکتے، شکاگو کی ضلعی عدالت کے جج اپریل پیری نے 10 اکتوبر کو عارضی حکم نامہ دیتے ہوئے نیشنل گارڈ کی تعیناتی مسترد کی تھی جس کے بعد وزارت انصاف نے ضلعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔
ٹرمپ نے شکاگو، پورٹ لینڈ میں فوجی دستے بھیجنے کا حکم دیا تھا، ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ کے زیرِ انتظام شہر بدامنی، جرائم اور پرتشدد احتجاج کا شکار ہیں، جبکہ ڈیموکریٹ میئرز، گورنرز اور دیگر ناقدین نے ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا تھا۔