
صدر زیلنسکی نے کہا کہ یہ منصوبہ مرحلہ وار جنگ بندی، علاقائی استحکام اور حفاظتی ضمانتوں پر مشتمل ہے، مستقبل میں روس دوبارہ حملہ کرتا ہے تو امریکا اور یورپی ممالک ضمانت دیں گے۔
یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ان ضمانتوں میں سفارتی، معاشی اور دفاعی تعاون شامل ہو تاکہ یوکرین کو دوبارہ تنہا نہ چھوڑا جائے، امریکی مذاکرات کار جلد روس سے رابطہ کریں گے۔
زیلنسکی نے کہا کہ امریکا سے مذاکرات کے بعد روس منصوبے کے متعلق اپنا ردعمل دے گا، مشرقی شہر ڈونباس کو فری اکنامک زون بنانے کا آپشن بھی موجود ہے۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ امن منصوبے میں پیشرفت روسی ردعمل اور بین الااقوامی ضمانتوں پر منحصر ہے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے