چوکیدار کو سب انجینئر کا اختیار دینے والے چیف انجینئر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پشاور: (دنیا نیوز) ٹانک میں چوکیدار کو سب انجینئر کا اختیار دینے کا معاملہ، انتظامیہ نے سخت ایکشن لے لیا۔

چوکیدار کو سب انجینئر کا اختیار دینے والے چیف انجینئر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، محکمہ پبلک ہیلتھ نے چیف انجینئر کو عہدے سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق ہٹائے جانے والے چیف انجینئر سنٹر محمد یوسف کو ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف انجینئر نارتھ محمد امجد کو چیف انجینئر سینٹر کی اضافی ذمہ داری تفویض کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں