مریدکے: کرسمس کی خوشیاں منانے والے گھر میں صف ماتم، نوجوان قتل
مریدکے: (دنیا نیوز) سفاک ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر کرسمس کی خوشیاں منانے والے گھر پر فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری اپنی چھت پر کرسمس کی تیاری کر رہے تھے، اوباش ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر سرفراز مسیح نامی شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، زخمی سرفراز کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
لواحقین نے بتایا کہ ملزمان آزادانہ فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، اہل خانہ نے ٹی ایچ کیو میں ڈیڈ ہاؤس کے باہر ملزمان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول سرفراز مسیح 3 کمسن بچوں کا باپ تھا، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔