امریکا کی وینزویلا سے منسلک آئل ٹینکر تحویل میں لینے کی کوشش ناکام
نیویاک: (دنیا نیوز) امریکا کی وینزویلا سے منسلک آئل ٹینکر بیلاون کو تحویل میں لینے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈز اتوار سے آئل ٹینکر کی نگرانی کر رہے ہیں، آئل ٹینکر کا عملہ امریکی اہلکاروں کو جہاز پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دے رہا۔
امریکی کوسٹ گارڈز کی جانب سے ٹینکر کا تعاقب جاری ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق اضافی فورسز نہ پہنچیں تو کارروائی ترک کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران گزشتہ چند روز میں امریکی کوسٹ گارڈ وینزویلا کے 2 آئل ٹینکرز پر قبضہ کر چکے ہیں۔