ہری پور: دوہرے قتل میں ملوث ایس ایچ او معطل، شوکاز نوٹس جاری

ہری پور: (دنیا نیوز) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے فرائض منصبی میں غفلت اور دوہرے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایس ایچ او کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شوکاز نوٹس میں کے پی کے رولز کی سنگین خلاف ورزی کی جواب طلبی کی گئی ہے، ایس ایچ او خالد پر دوہرے قتل کے ملزمان سے مبینہ ملی بھگت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل بھیرہ میں 2 افراد قتل کیے گئے تھے، جس پر مقتولین کے ورثاء کی جانب سے ایس ایچ او پر ملی بھگت کے الزامات لگائے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں