آسام میں قبائلی زمینوں پر تجاوزات کیخلاف احتجاج، بی جے پی رہنما کا گھر نذر آتش
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست آسام کے ضلع کاربی آنگ لانگ میں قبائلی زمینوں پر تجاوزات کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے دکانوں اور بی جے پی رہنما کے گھر کو آگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 40 پولیس اہلکار شامل۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگامی صورت حال کے پیش نظر علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، جہاں اب انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہے، مظاہرین حکومت سے اپنی آبائی زمینوں کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔