پڈعیدن: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، بچہ زخمی
پڈعیدن: (دنیا نیوز) ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ محراب پور کے قریب پیش آیا جہاں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک بینک سے قرضے کی رقم لے کر نکلا تھا، ڈاکوؤں نے رقم چھینی اور مزاحمت پر فائرنگ کی، مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
شہری کے تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں کی جانب سے دوبارہ فائرنگ سے دوسرا شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔