مریدکے: نامعلوم ملزمان کا محنت کش کے بیٹے پر تشدد، مردہ سمجھ کر کھیتوں میں پھینک دیا

مریدکے: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے محنت کش کے بیٹے پر بیہمانہ تشدد کے بعد اسے مردہ سمجھ کر قریبی کھیتوں میں پھینک گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے 14 سالہ فیضان کو بیہوشی کی حالت میں ٹی ایچ کیو سے لاہور ہسپتال منتقل کر دیا، فیضان زندگی و موت کی کشمکش میں ابھی بھی لاہور کے ہسپتال کے بیڈ پر نیم مردہ پڑا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقہ پرانا داؤکے میں پیش آیا، اپنے بیٹے کی ابتر حالت پر محنت کش لیاقت نے ملزمان کے خوف سے پولیس کو اطلاع تک نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں