برطانیہ کی فضاؤں میں روسی بمبار طیاروں ٹی یو 95 کی پروازیں
ماسکو: (دنیا نیوز) برطانیہ کی فضاؤں میں روسی بمبار طیاروں ٹی یو 95 نے پروازیں بھریں جس پر برطانوی حکام نے شدید ردعمل دیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی طیاروں کےساتھ اسٹریٹجک میزائل بردار جہازوں سمیت بیرونی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے بھی پرواز کی۔
وزارت دفاع کے مطابق صدر پیوٹن کے حکم پر لڑاکا طیاروں نے اڑان بھری، روسی لڑاکا طیارے ناروے اور بارنیٹ سمندر کے اوپر سے گزرے۔
دوسری جانب برطانوی حکام نے روسی اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیا، روسی طیاروں کی پرواز پر نیٹو کے طیاروں نے بھی فوری گشت شروع کر دیا۔