سوڈانی فوج کا جنوبی دارفور میں آر ایس ایف کے اسلحہ ڈپو پر حملہ
خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈانی فوج نے جنوبی دارفور کے شہر نیالا میں آر ایس ایف کے اسلحہ ڈپو پر حملہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوج کے حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، دھماکے کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث دور دور تک دھوئیں کے بادل دکھائی دیے۔
خیال رہے کہ نیالا شہر پہلے ہی شدید جھڑپوں، انسانی بحران اور نقل مکانی کا شکار ہے، سوڈانی فوج کے مطابق یہ کارروائی آر ایس ایف کی عسکری صلاحیت کمزور کرنے کیلئے کی گئی۔