مودی سرکار کیخلاف آسام میں مظاہروں میں شدت، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

آسام: (دنیا نیوز) مودی حکومت کی ریاستی پالیسی کا شکار کشمیری عوام کے بعد آسام کے قبائل کا احتجاج جاری رہا۔

آسام کے قبائلی اضلاع میں زمین کے تنازع پر پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق مظاہروں کے دوران کئی ہلاکتیں ہوئیں، متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ، قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری چراگاہی زمینوں پر غیر مقامی آبادکاروں کا قبضہ ہے۔

زرعی و کاروباری زمینوں سے غیر مقامی افراد کا انخلا جاری ہے، ،شدید ہنگاموں کے پیش نظر آسام میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، کاربی انگلانگ خودمختار کونسل کی جانب سے جاری کیا گیا بے دخلی نوٹس عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آسام کا بحران مودی حکومت کی ڈیموگرافک انجینئرنگ پالیسی کا نتیجہ ہے، آسام کی صورتحال کا موازنہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے بعد کی تبدیلیوں سے کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں