نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا کا نوٹس
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا نے نوٹس لےلیا، ڈسکوز سے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔
نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا نے ڈسکوز سے جواب طلب کیا ہے، نیپرا نے تمام ڈسکوز سے نیٹ میٹرنگ سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں، نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو احکامات جاری کردیے۔
نیپرا نے اپنے بیان میں کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں روکنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، تمام ڈسکوز 3 دنوں میں تفصیلات فراہم کریں۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ڈسکوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے کو موسٹ ارجنٹ کے طور پر لیں۔
نیپرا نیٹ میٹرنگ کے نئے صارفین کےلئے ریگولیشنز جاری کرچکا ہے، نیپرا نے نئی ریگولیشنز کے حوالے سے ایک ماہ میں تجاویز طلب کی گئی ہیں۔