الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات موخر کردیئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات موخر کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات موخر کیے گئے ہیں، 28 دسمبر کو ہونے والی بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی مؤخر کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں 28 دسمبر 2025 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات معطل کیے تھے، عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، الیکشن کمیشن ودیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ اور کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا۔ جبکہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر کل کوانتخابات نے کالعدم ہونا ہے تو ایسے انتخابات کرانے کا کیا فائدہ۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگر قانون پر عمل نہیں کریں گے تو بےضابطگی پیدا ہوں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں