مذاکرات یا تحریک کا فیصلہ اچکزئی، علامہ ناصر کریں گے: سہیل آفریدی

جمرود: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام اختیارات محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیئے ہیں، حکومت سے مذاکرات یا تحریک کا فیصلہ یہی کریں گے۔

جمرود کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی دوسری ہدایات سٹریٹ موومنٹ سے متعلق ہیں، سٹریٹ موومنٹ کی تیاریاں مکمل ہیں، مہم کامیاب بنا کر دم لیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ضم اضلاع کی ترقی کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے پیکیج کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں