سائبیریا میں غیر معمولی سردی سے لوگوں کی زندگی متاثر، درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈ
یاکوتسک: (دنیا نیوز) سائبیریا کے علاقے میں غیر معمولی سردی سے لوگوں کی زندگی متاثر ہو گئی، درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سے زیادہ محسوس کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق روس کے شہر یاکوتسک میں درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، شدید سردی نے ہر چیز کو جما کر رکھ دیا، شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یاکوتسک دنیا کے سرد ترین شہروں میں شامل ہے جہاں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری معمول ہے۔
روسی محکمہ موسمیات کی درجہ حرارت منفی 60 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی ہے، ساڑھے تین لاکھ شہری سرد موسم میں بچاؤ کے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق زمین کے سرد ترین شہر یاکوتسک میں رواں موسم سرما غیر معمولی قرار دیا گیا، روسی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مزید سردی کی وارننگ جاری کر دی۔