بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان 17 برس بعد بنگلا دیش واپس پہنچ گئے
ڈھاکا: (دنیا نیوز) بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان 17 برس بعد بنگلا دیش واپس پہنچ گئے۔
ڈھاکا میں طارق رحمان کا تاریخی عوامی استقبال کیا گیا، ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے، بنگلادیشی عوام سے خطاب میں طارق رحمان نے وطن واپسی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
طارق رحمان نے کہا کہ بنگلا دیش 1971 میں لاکھوں شہداء کی قربانیوں سے حاصل ہوا، 1990میں عوام نے آمریت کے خلاف جدوجہد کر کے جمہوری حقوق بحال کیے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 میں طلبا اور عوام آزادی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے متحد ہوئے۔
طارق رحمان نے کہا کہ کسان، مزدور اور ہر طبقے کے افراد قومی خودمختاری کے دفاع میں شامل ہیں، عوامی اجتماع میں جمہوریت کی بحالی کے نعرے، سیاسی ماحول گرم رہا۔